پانچ ماہ کی بچی کو دریا میں پھینک کر دو بہنوں نے بھی چھلانگ لگا دی؛ دردناک ویڈیو دیکھیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

تونسہ بیراج کے قریب ایک ایسی دل دہلا دینے والی واقعہ پیش آیا جس نے ہر سننے والے کے دل کو غم سے بھر دیا۔ دو بہنوں نے جو شاید کسی گہری اذیت یا مجبوری سے دوچار تھیں ایک معصوم پانچ ماہ کی بچی کو دریائے سندھ کے بہتے پانیوں میں پھینک دیا اور پھر خود بھی اسی گہرے دریا میں چھلانگ لگا دی۔

افسوس ناک واقعے کی سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین نے پہلے معصوم بچی کو دریائے سندھ میں پھینکا اور اس کے بعد خود بھی چھلانگ لگا دی۔

 

سی سی ٹی وی فوٹیج کی درد ناک تصاویر اس کرب ناک لمحے کی گواہی دیتی ہیں جہاں پہلے ننھی جان کو پانی کے حوالے کیا گیا اور پھر دونوں بہنیں خود بھی لہروں کی آغوش میں چلی گئیں۔

مقامی لوگوں نے فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت اقدام اٹھایا اور ایک بہن کو جو زندگی اور موت کی کشمکش میں تھی دریا سے زندہ نکال لیا مگر دوسری بہن اور وہ ننھی سی بچی ابھی تک لاپتا ہیں۔

 

 

 ریسکیو ٹیمیں سرچ آپریشن میں مصروف ہیں مگر ہر گزرتا لمحہ امید کی کرن کو مدھم کرتا جا رہا ہے۔ یہ سانحہ نہ صرف ایک خاندان بلکہ پورے معاشرے کے لیے ایک گہرا صدمہ ہے۔

Related Posts