ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پدوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی جس پر ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد کاسلسلہ شروع ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ دپیکا پدوکون اور رنویر سنگھ کو اپنے خاندانوں کے ہمراہ گزشتہ روز بھارتی شہر ممبئی کے جنوبی علاقے میں ایک ہسپتال میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔ انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو میں دکھایا گای کہ ایچ این ریلائنس ہسپتال میں ایک کار داخل ہوجاتی ہے۔
وائرل ویڈیو میں کار میں دپیکا پدوکون اور رنویر سنگھ کو سوار دیکھا جاسکتا ہے۔ گاڑی کے دھندلے شیشوں سے فنکار جوڑے کے چہرے واضح نہیں تاہم بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ دپیکا پدوکون ہسپتال میں داخل ہوگئی ہیں، جوڑے کے ہاں کسی بھی وقت پیدائش ہوجائے گی۔

آج سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق رنویر سنگھ اور دپیکا پدوکون ایک بیٹی کے والدین بن گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا (پنک وِلا) کا کہنا ہے کہ دونوں فنکاروں نے ننھی پری کو اس کی نئی دنیا میں خوش آمدید کہا۔ میڈیا سمیت شوبز شخصیات دونوں فنکاروں کو مبارکباد دے رہی ہیں۔
اس حوالے سے ایک فوٹو گرافر نے انسٹاگرام پر مذکورہ بالا ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ “جلد والدین بننے والے دپیکا پدوکون اور رنویر سنگھ اپنے خاندانوں کے ہمراہ ہسپتال پہنچے ہیں۔” بیٹی کی پیدائش کی خبر پر بہت سے فنکاروں کا ردِ عمل سامنے آئے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








