اسلام آباد جلسے کیلئے سرکاری مشینری کا استعمال بدقسمتی ہے۔عظمیٰ بخاری

تازہ ترین

تازہ ترین

عظمیٰ بخاری
(فوٹو: آن لائن)

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اسلام آباد جلسے کیلئے سرکاری مشینری کا استعمال بدقسمتی ہے۔ شہرِ اقتدار میں تماشا ہونے والا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جلسہ منسوخ کرنے کا ریٹ 5ہزار روپے تھا، آج آنے کا ریٹ پتہ نہیں کیا ہوگا؟اسلام آباد جلسے کیلئے سرکاری مشینری استعمال ہوئی، یہ کے پی کے کی بدقسمتی ہے کہ ان جیسے حکمران ملے۔

پریس کانفرنس کے دوران عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عوام کے مقدر میں شاید جلسے اور جلوس ہی لکھے گئے ہیں، جلسے میں موسیقی چلے گی اور پھر لوگ اپنے گھروں کو لوٹ جائیں گے۔ اس سے زیادہ چھوٹ اور کیا ہوگی کہ اشتہاری بھی دندناتے پھر رہے ہیں۔

صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اسلام آباد جلسے کیلئے پی ٹی آئی کو فری ہینڈ دیا گیا ہے۔ حالات خراب کرنے کے سوا آپ کو ہر چیز کرنے کی اجازت ہے، رونا دھونا نہیں چلے گا۔ کچھ سوشل میدیا فنکاروں کو غذائی پروگرام سے بھی مسئلہ ہے، ماضی کے حکمرانوں سے کچھ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بچوں کے ہاتھوں میں کلاشنکوف نہیں، لیپ ٹاپ ہونے چاہئیے تھے۔ پالیسیوں کے باعث بات اختلافات سے نفرت تک جا پہنچی۔ مولانا فضل الرحمٰن بڑے ہیں، جو چاہیں کہہ سکتے ہیں مگر پارلیمنٹ سے اس کا حق قانون سازی کوئی نہیں لے سکتا۔

 

Related Posts