ڈپٹی چیئرمین آئی سی سی کی محسن نقوی سے ملاقات، پاک بھارت میچ پر گفتگو

تازہ ترین

تازہ ترین

پاک بھارت میچ
(فوٹو: آن لائن)

ڈپٹی چیئرمین آئی سی سی نے چیئرمین پی سی بی اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے لاہور میں ملاقات کی ہے جس کے دوران پاک بھارت میچ پر گفتگو ہوئی۔ اس موقعے پر سربراہ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ امین الاسلام بھی موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیئرمین آئی سی سی عمران خواجہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ ہیڈ کوارٹرز لاہور میں محسن نقوی سے ملاقات کی۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم ہائی وولٹیج کا بائیکاٹ کر رکھا ہے، جس سے پیدا ہونے والی صورتحال اس ملاقات کا اہم نکتہ ہے۔

ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین آئی سی سی عمران خواجہ نے پاک بھارت میچ کیلئے پاکستان کو منانے کی کوشش کی ہے، تاہم اس کوشش کا نتیجہ کیا رہا، یہ فی الحال واضح نہیں ہوسکا۔

اس سے قبل ڈپٹی چیئرمین آئی سی  سی عمران خواجہ قذافی اسٹیڈیم لاہور پہنچے تو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور گلے مل کر جذبہ خیر سگالی کا بھی اظہار کیا۔ اس سے قبل چیئرمین پی سی بی کی ملاقات صدر بنگلہ دیشی بورڈ امین الاسلام سے ہوئی تھی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے صدر بنگلہ دیشی بورڈ امین الاسلام کا خیر مقدم کیا۔ اس دوران سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر، ایڈوائزر ٹو چیئرمین عامر میر بھی موجود تھے۔ صدر امین الاسلام نے بنگلہ دیش کی حمایت کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ پاک بھارت میچ 15فروری کو شیڈول ہے جبکہ پاکستان تاحال اس میچ کا بائیکاٹ کرنے کے فیصلے پر قائم ہے۔

Related Posts