صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں نامعلوم افراد نے پکنک کیلئے ڈیم جانے والوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔واقعے کے بعد جاں بحق افراد کے لواحقین نے کوئٹہ اور کراچی کے مابین شاہراہ پر احتجاج بھی کیا۔
تفصیلات کے مطابق خضدار میں نامعلوم مسلح افراد نے وڈھ سے تعلق رکھنے والے افراد پر فائرنگ کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نہتے افراد پر فائرنگ کایہ افسوسناک واقعہ ہڑنبوڈیم کے قریب پیش آیا۔
خضدار پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد پکنک منانے کیلئے ڈیم کے قریب پہنچے تھے۔ حملے کی وجوہات جاننے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق 3 افراد کے لواحقین اور ہمدردوں نے کوئٹہ اور کراچی کے مابین شاہراہ پر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حملہ آوروں کو جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








