پاکستان میں زراعت کے شعبے پر توجہ نہیں دی گئی۔ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کا نئے کرنسی نوٹ سے متعلق اعلامیہ جاری
اسٹیٹ بینک کا نئے کرنسی نوٹ سے متعلق اعلامیہ جاری

کراچی: اسٹیٹ بین کے ڈپٹی گورنر سلیم اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں زراعت کے شعبے پر اتنی توجہ نہیں دی گئی جتنی کہ دی جانی چاہئے تھی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ایکسپو سینٹر میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ نے کہا کہ پاکستان کے بہت سے معاشی مسائل کا حل شعبۂ زراعت کی ترقی میں ہے۔ اسٹیٹ بینک زراعت کی ترقی کیلئے نیا منصوبہ تیار کرچکا ہے۔

افتتاحی تقریب کے دوران ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ چھوٹے فارمرز کو آسان قرض دینے کیلئے ان کی پیداواری صلاحیت بہتر بنائی جائے گی۔ نیا منصوبہ آئندہ 2 سے 3 ماہ میں پیش کردیا جائے گا۔ بدقسمتی سے پاکستان میں حکومتوں نے زراعت پر توجہ نہیں دی۔

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اگر زراعت ترقی کرے تو معاشی مسائل حل ہوسکتے ہیں، محدود معاشی شرحِ نمو، تحفظِ خوراک اور افراطِ زر جیسے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ ملکی درآمدات میں زرعی مصنوعات 10 ارب ڈالرز کازرِ مبادلہ تخلیق کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر لائیو اسٹاک فشریز اور زراعت کو ترقی دی جائے تو پاکستان 8 سے 9 ارب ڈالرز باآسانی بچا سکتا ہے۔ افراطِ زر پر قابو پانے کیلئے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مناسب سطح پر رکھی جاسکتی ہیں۔ اسٹییٹ بینک زراعت کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔

Related Posts