رنویر سنگھ اور اکشے کھنہ کی ایکشن سے بھرپور فلم دھرندر کو نیٹ فلکس پر سینسر کے ساتھ ریلیز کردیا گیا ہے جس کے باعث سوشل میڈیا صارفین سراپا احتجاج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ فلم کے کچھ حصوں میں ترمیم کرتے ہوئے ڈائیلاگز کاٹ دئیے گئے جبکہ فلم سے کم وبیش 10 منٹ کی فوٹیج غائب ہوگئی، جس پر بھارتی مداحوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
عام طور پر نیٹ فلکس پر سینسر کے بغیر مواد پیش کیا جاتا ہے، تاہم سوشل مڈیا صارفین نے دھرندر کو سینسر کرنے پر کڑی تقنید کی۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ فلم کو اے سرٹیفائیڈ کرکے بھی الفاظ خاموش کردئیے گئے ہیں، کیا ہم 5 سال کے بچے ہیں؟واضح رہے کہ نیٹ فلکس نے دھرندر کے او ٹی ٹی رائٹس 285کروڑ میں خریدے تھے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ فلم کے اصل ماحول کو کٹوتی اور سینسر کرنے سے خراب کردیا گیا ہے، جس کا کوئی مطلب نہیں۔ مداحوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں امید تھی کہ فلم کا ورژن بغیر کٹوتی کے سامنے آئے گا، تاہم دھوکہ دہی والے الفاظ تھیٹر ورژن کی طرح خاموش ہیں۔
ایک اور سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ نیٹ فلکس نے دھرندر کے الفاظ کو سینسر کیوں کیا؟ تاہم او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے کوئی آفیشل بیان جاری کرتے ہوئے تاحال یہ واضح نہیں کیا کہ دھرندر کو کس وجہ سے سینسر کیا گیا، جبکہ فلم کو بہتر طور پر پیش کیاجاسکتا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








