پاکستان میں بدھ کے روز سونے کی قیمتوں میں کسی قسم کی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی حالانکہ ایک روز قبل یعنی منگل کو سونا اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز سرَافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 388,100 روپے پر مستحکم رہا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 332,733 روپے پر برقرار رہی
منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,100 روپے کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد یہ قیمت موجودہ ریکارڈ لیول پر پہنچ گئی۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 4,358 روپے پر مستحکم رہی اور اس میں بھی کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔
دوسری جانب بین الاقوامی سطح پر بھی آج سونے کی قیمت میں کوئی اتار چڑھاؤ نہیں دیکھا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 3,654 ڈالر فی اونس (20 ڈالر کے اضافی پریمیم کے ساتھ) پر برقرار رہا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








