کیا مریم اورنگزیب نے جنید صفدر کی شادی میں مریم نواز کے کپڑے زیب تن کئے تھے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

کیا مریم اورنگزیب نے جنید صفدر کی شادی میں مریم نواز کے کپڑے زیب تن کئے تھے؟
کیا مریم اورنگزیب نے جنید صفدر کی شادی میں مریم نواز کے کپڑے زیب تن کئے تھے؟

لاہور: بعض سوشل میڈیا صارفین معمولی باتوں پر بھی بہت گہری نظر رکھتے ہیں، کسی بھی قابل ذکر شخص یا واقعہ کے بارے میں ہر چھوٹی سی بات کر پرکھتے ہیں، ایسا ہی کچھ اس بار پاکستان مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب کے ساتھ ہوا۔

مریم اورنگزیب کے ملبوسات اور ماضی میں مریم نواز کے پہننے والے ملبوسات میں مماثلت محسوس کی گئی، جس کا اظہار ٹویٹر صارفین نے کیا۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق اورنگزیب نے مریم نواز کا پرانا بے بی بلیو ڈریس اور ہیروں کے زیورات پہن رکھے تھے جو انہوں نے اپنی بیٹی کی شادی میں پہنے تھے۔

اس مماثلت کی نشاندہی سب سے پہلے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے ٹوئٹر پر کی۔ تاہم اس معاملے پر تبصرہ کرنے پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

شہباز گل نے کہا کہ مریم نے اپنے استعمال شدہ کپڑے مریم اونگزیب کے حوالے کیے اور شریف خاندان اپنے قریبی لوگوں کو غلام سمجھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم اورنگزیب کو پرانے کپڑے دیئے گئے جبکہ مریم نواز اپنے کپڑے مہنگے پاکستانی اور ہندوستانی ڈیزائنرز سے ڈیزائن کراتی ہیں۔

اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا اور بعد میں اسے شہباز گل نے حذف کر دیا۔ صحافی بے نظیر شاہ نے ٹویٹ کیا: یہ پریشان کن ہے کہ حکمران جماعت کے خیال میں مسٹر شہباز گل کسی بھی عوامی عہدے کے لیے موزوں ہیں۔

سوشل میڈیا صارف سمن امجد نے ایک پروفیسر کے بارے میں لکھا جنہوں نے کانووکیشن میں شہباز گل سے ڈگری لینے سے انکار کر دیا تھا، صارف نے کہا تھا کہ اس نے درست فیصلہ کیا کیونکہ وہ اس کے اہل نہیں ہیں۔

Related Posts