جیمز کیمرون نے بھارتی فلم ’آر آر آر‘ کتنی مرتبہ دیکھی؟ جانئے

تازہ ترین

تازہ ترین

مشہور ہالی ووڈ فلمساز جیمز کمیرون نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بھارتی فلم ’آر آر آر‘ دو مرتبہ دیکھی ہے۔

جیمز کیمرون نے گولڈن گلوب ایوارڈز 2023 کی تقریب کے دوران ہدایت کار ایس ایس راجامولی سے ملاقات کی تھی۔

راجا مولی نے ایک ٹوئٹ میں ملاقات کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ جیمز کیمرون کو فلم آر آر آر بہت زیادہ پسند آئی، انہوں نے 10 منٹ تک اس فلم کی تعریف کی تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ جیمز کیمرون نے جب پہلی دفعہ یہ فلم دیکھی تھی اس وقت انھیں یہ فلم اتنی پسند آئی تھی کہ انہوں نے اسے دوبارہ اپنی بیوی کے ساتھ دیکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

فیصل قریشی نے کم عمر اداکاراؤں کے ہیرو کا کردار ادا کرنیکی وجہ بتادی

خیال رہے کہ اس فلم نے گولڈن گلوب ایوارڈز 2023 میں بہترین غیرملکی زبان اور بہترین گانے کی ٹرافی جیتی ہے۔

”آر آر آر“ باکس آفس پر ریکارڈ منافع کمانے میں بھی کامیاب رہی ہے۔ اسے 25 مارچ کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا اور پہلے ہی دن تقریباً 240 سے 260 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب رہی جبکہ اس فلم نے باکس آفس میں کئی ریکارڈز توڑے ہیں۔

ہدایت کار ایس ایس راجامولی کی فلم ایک افسانوی کہانی ہے جو دو تلگو حریت پسندوں الوری سیتاراما راجو اور کومارم بھیم کی زندگیوں پر مبنی ہے جن کا کردار بالترتیب رام چرن اور جونیئر این ٹی آر نے ادا کیا ہے۔

فلم میں اجے دیوگن، عالیہ بھٹ، شریا سرن، ایلیسن ڈوڈی، اولیویا مورس اور رے اسٹیونسن بھی اہم کرداروں میں نظر آئے۔ ڈی وی وی دانایا کی تیار کردہ یہ فلم 500سے550 کروڑ روپے کے بڑے بجٹ میں بنائی گئی تھی۔

Related Posts