سال 2022 بالی ووڈ فلموں کیلئے اتنا اچھا نہیں رہا کیونکہ اس میں بھارتی فلموں کو سخت پابندی کا سامنا کرنا پڑا، کئی بڑے ستاروں کی فلموں کے خلاف سوشل میڈیا پر بائیکاٹ کے ٹرینڈز چلائے گئے۔
تاہم اس ماہ کئی بالی ووڈ فلمیں ریلیز ہورہی ہیں جن کی فہرست سامنے آگئی ہے:
1) مشن مجنو (20 جنوری)

شانتنو باگچی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی 1971 کی جنگ کے پسِ منظر کے گرد گھومتی ہے۔مشن مجنو 20 جنوری 2023 کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔
2) پٹھان (25 جنوری)

پٹھان ایک جاسوسی ایکشن تھرل فلم ہے ، جس سے شاہ رخ خان طویل عرصے کے بعد بڑے پردے پر واپسی کررہے ہیں ۔ فلم کی کاسٹ میں دپیکا پڈوکون، جان ابراہم اور سدھانت گھیگڈمل شامل ہیں ۔ یہ فلم عام پولیس بمقابلہ جرائم کی کہانی ہوگی۔
3) تہران (26 جنوری)

تہران ایک ایکشن تھرلر فلم ہے جس میں جان ابراہم اور مس ورلڈ مانوشی چلر نے کردار ادا کیا ہے، یہ فلم 26 جنوری کو ریلیز ہوگی۔
4) گاندھی گوڈسے: ایک یودھ (26 جنوری)

اس فلم میں مہاتما گاندھی اور ناتھو رام گوڈسے کے انتہائی متضاد نظریات کو دکھایا جائے گا جو کہ مختلف سیاسی گروہوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ فلم 26 جنوری 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
5) ہو ایم آئی (27 جنوری)

ہو ایم آئی میں ایک طالب علم کو دکھایا جائے گا جو اپنے پروفیسر کے انتقال کے بعد اپنی شناخت کو دریافت کرنے کیلئے نکلتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








