ویلنٹائن ڈے میں صرف کچھ ہی دن باقی رہ گئے ہیں، اس موقع پر نیٹ فلکس نے ناظرین و سامعین کی تفریح کیلئے کچھ خصوصی سیریز اور فلموں کی فہرست تیار کی ہے انہی میں سے ایک یور پلیس اور مائن بھی شامل ہے۔
اس فلم کو بنانے کا اعلان 2021 میں کیا گیا تھا، اسے کریزی ایکس گرل فرینڈ شو رنر اور شریک تخلیق کار ایلین بروش میک کینا نے ڈائریکٹ کیا اور لکھا ہے۔
نیٹ فلکس پر یہ رومانوی کامیڈی فلم اگلے ماہ ریلیز ہوگی، آئیے دیکھتے ہیں کہ اس فلم کی کہانی کتنی مختلف ہوگی:
کہانی
فلم کی کہانی دو محبت کرنے والے لوگوں کے گرد گھومتی ہے جس میں بیوی یعنی کے ڈیبی اپنے بیٹے کو پیٹر (والد) کے پاس چھوڑ کر کچھ دنوں کیلئے نیویارک جاتی ہے، جس کے بعد ان کے تعلقات میں فاصلے آنے لگتے ہیں۔
کاسٹ
وِدرسپون اور کچر کے علاوہ، کاسٹ میں جیسی ولیمز، زو چاو، ویزلی کامل، گرفن میتھیوز، ریچل بلوم، شیری ایپلبی، ویلا لوول، ٹِگ نوٹارو، اور سٹیو زہن شامل ہیں۔
فلم کب ریلیز ہوگی؟
فلم نیٹ فلکس پر ویلنٹائن ڈے سے کچھ روز قبل 10 فروری کو پیش کی جائے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








