عموماً یہ سمجھا جاتا ہے کہ کینسر ایک لاعلاج مرض ہے تاہم ایک جانب ایسی غذائیں ہیں جو کینسر کے خدشات کم کرنے میں مدد دیتی ہیں تو بہت سی ایسی غذائیں بھی ہیں جو نہیں کھانی چاہئیں تاکہ کینسر سے بچا جاسکے۔
تفصیلات کے مطابق ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ الٹرا پروسیسڈ غذائیں کھانے سے کینسر کے خطرات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔اس کے علاوہ پلاسٹک اور بعض اقسام کے کینسر میں مخصوص قسم کے جانوروں کے گوشت سے بھی کینسر کے خدشات کو تقویت ملتی ہے۔
کینسر ریسرچ یو کے اور ورلڈ کینسر ریسرچ فنڈ کی مالی اعانت سے کی جانے والی ماضی کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ناشتے میں کھایا جانے والا دلیہ، بڑی مقدار میں بنائی جانے والی بریڈ، تیار شدہ کھانے، آئس کریم اور چپس متعدد اقسام کے کینسر میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔
تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ برطانوی افرادمیں الٹرا پروسیسڈ غذاں کی کھپت بہت زیادہ ہے۔غذاؤں کے پیکٹ پر ان میں شامل نمک، چکنائی، چینی اور مصنوعی اجزاء کی معلومات پیش کرنے کی تجویز دی گئی۔ برطانیہ میں عوام نصف سے زائد الٹرا پراسیسڈ خوراک کھاتے ہیں۔
ایک محقق ڈاکٹر کیارا چینگ کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں ایک اوسط آدمی اپنی روز مرہ کی توانائی کا نصف سے زیادہ حصہ الٹرا پروسیسڈ غذا سے حاصل کرتا ہے۔ہمارے جسم الٹرا پروسیسڈ اجزا پر ویسا ردِ عمل نہیں دیتے جیسا تازہ اور کم پروسیسڈ غذاں کو دیتے ہیں۔
ڈاکٹر کیارا چینگ نے مزید کہا کہ یہ غذائیں ہر جگہ ہیں اور ان کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی جاتی ہے۔ قیمت کم رکھتے ہوئے دلکش پیکنگ کی جاتی ہے تاکہ کھپت کو بڑھایا جاسکے۔ کھانے کی عادات میں اصلاحات کے نتیجے میں کینسر سے بچا جاسکتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








