کیا آپ بھی کمشنر یا ڈی سی بننا چاہتے ہیں؟ تیار ہوجائیں مقابلے کا میدان سجنے والا ہے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے مقابلے کے مشہور امتحان سی ایس ایس 2026 کے شیڈول کا ایڈوانس پبلک نوٹس جاری کر دیا ہے جس کا انتظار ہزاروں امیدواروں کو تھا۔

شیڈول کے مطابق ایم پی ٹی (مکیننگ پرالیمنری ٹیسٹ) کے لیے آن لائن درخواستوں کا باقاعدہ نوٹس 10 اگست 2025 کو جاری کیا جائے گا جبکہ امیدوار اپنی درخواستیں 11 اگست سے 25 اگست کے دوران جمع کرا سکیں گے۔

ایم پی ٹی میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کو تحریری امتحان کے لیے درخواستیں 15 دسمبر سے 30 دسمبر 2025 کے درمیان جمع کرانا ہوں گی۔

تحریری امتحان کا انعقاد 4 فروری 2026 کو کیا جائے گا جس میں شرکت کے لیے امیدواروں کو بھرپور تیاری کرنا ہوگی کیونکہ یہ امتحان اپنی سختی اور کامیابی کی کم شرح کے لیے جانا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ہر سال ہزاروں امیدوار سی ایس ایس کی دوڑ میں شامل ہوتے ہیں مگر صرف چند ہی اس مرحلے کو عبور کر پاتے ہیں۔ ایف پی ایس سی کی جانب سے یہ پیشگی اطلاع ان امیدواروں کے لیے ایک قیمتی موقع ہے جو جلدی سے تیاری کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔

Related Posts