شدید ترین آتشزدگی کے باعث انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا کی مرکزی مسجد کا گنبد بوسیدہ ہو کر شہید ہو گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا کے اسلامی مرکز کے احاطے کے اندر قائم مسجد کی تزئین و آرائش جاری تھی کہ اچانک خطرناک آگ نے گنبد کو اپنی میں لے لیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آگ اس قدر شدید تھی کہ مسجد کا بڑا گنبد شہید ہو کر زمین پر آ گرا، تاہم خوش قسمتی سے آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں:حرمین شریفین کی سائبر سیکورٹی سرخ لکیر ہے، شیخ سدیس
کئی گھنٹوں بعد مسجد میں لگی آگ پر قابو پایا گیا اور آتشزدگی کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آعاز کردیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








