ایف آئی اے کی کارروائی، مریم نواز کو قتل کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

ایف آئی اے کی کارروائی، مریم نواز کو قتل کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار
ایف آئی اے کی کارروائی، مریم نواز کو قتل کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار

فیصل آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو قتل کی دھمکی دینے والے شخص کووفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبرکرائم ونگ نے گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے حلقہ این اے 108 کی انتخابی مہم کے دوران مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو قتل کی دھمکیاں دی تھی۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے ستارہ کالونی سے آج حراست میں لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی نواز شریف سے ملاقات، مریم نواز کو وزیراعظم دیکھنے کی خواہش ظاہر کردی

ایف آئی اے سائبرکرائم کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں جس وقت دھمکی دی گئی اس وقت سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری بھی موجود تھے۔

Related Posts