ڈاکٹر نبیحہ کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب؛ سیلاب سے متاثر پارک ویو مکان کا مالک سامنے آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

لاہور کی پارک ویو سوسائٹی کی رہائشی ڈاکٹر نبیحہ علی کے مکان کی ملکیت سے متعلق تازہ ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں حقائق واضح ہوئے ہیں۔ چند دن پہلے دریائے راوی میں سیلاب کے باعث لاہور کی پارک ویو سمیت کئی رہائشی علاقوں میں پانی داخل ہو گیا تھا جس سے متعدد گھروں کو نقصان پہنچا اور کئی علاقے زیرِ آب آ گئے۔

سیلاب کے بعد متاثرہ رہائشیوں نے سوشل میڈیا پر اپنے گھروں کی تباہ حال ویڈیوز شیئر کیں جن میں ڈاکٹر نبیحہ علی بھی شامل تھیں۔ انہوں نے انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے پارک ویو سوسائٹی میں ان کے بھائی نے زمین خرید کر مکان بنایا تھا اور انہیں پہلے کبھی کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہوا تھا۔ وہ سوسائٹی کو محفوظ اور پرسکون سمجھ کر یہاں رہائش اختیار کی تھیں۔

سیلاب کے بعد سوسائٹی کے کئی گھروں میں پانی بھر گیا اور بہت سے لوگ وہاں سے منتقل ہو گئے۔ ان کا گھر اوورسیز بلاک میں ہے اور اب وہ وہاں مزید نہیں رہنا چاہتیں بلکہ سوسائٹی کے مالکان سے معاوضہ کا مطالبہ کر رہی ہیں کیونکہ انہیں بتایا گیا تھا کہ یہاں مکمل سہولیات دستیاب ہوں گی۔

ڈاکٹر نبیحہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر لاکھوں روپے کی سرمایہ کاری کر کے گھر خریدا تھا اور ان کے پاس دوبارہ گھر خریدنے کے پیسے نہیں ہیں۔ انہوں نے اپنی ویڈیو اس لیے بنائی تاکہ سوسائٹی کے دیگر متاثرہ رہائشیوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی جا سکے۔

سوسائٹی نے تجویز دی کہ خاتون اپنی فیملی کو اس ہوٹل میں بھیج دیں جہاں دوسری فیملیز بھی مقیم ہیں مگر وہ اس پر راضی نہیں ہوئی اور علیم خان سے پیسے طلب کرتی رہی۔ خاتون کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اپنا گھر فروخت کرنا چاہتی ہے مگر اب اس کی قیمت گر گئی ہے۔

اسی دوران ڈیلی پوائنٹ نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں ڈاکٹر نبیحہ کے مکان کے اصل مالک مزمل بھی موجود تھے۔ مزمل نے بتایا کہ انہوں نے 2024 میں ڈاکٹر نبیحہ کے بھائی کے ساتھ معاہدہ کیا تھا لیکن انہیں معلوم نہیں تھا کہ وہ ڈاکٹر نبیحہ کے بھائی ہیں۔

مزمل کے مطابق ڈاکٹر نبیحہ اس مکان کی مالک نہیں بلکہ کرایہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بات کرنی تھی تو پورے سوسائٹی کے مسائل پر کرنی چاہیے تھی نہ کہ ذاتی طور پر مکان کی ملکیت کا دعویٰ کیا جاتا۔

ڈاکٹر نبیحہ نے اپنی وضاحت میں کہا کہ انہوں نے کبھی مکان کی ملکیت کا دعویٰ نہیں کیا مسئلہ مکان کی ملکیت کا نہیں بلکہ سیلاب سے متاثرہ خاندان اور دیگر رشتہ داروں کے حقوق کا ہے۔ انہوں نے یہ ویڈیو اپنے قیمتی سامان اور سوسائٹی کے دیگر متاثرین کے حق میں آواز بلند کرنے کے لیے بنائی تھی۔

Related Posts