نشے میں دھت ڈرائیور نے اسکول وین درخت میں ماردی، 6 بچے ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

‘Drunk’ driver overturns bus carrying school children, 6 dead IN INDIA
ONLINE

بھارت میں عید کے دوران کھلنے والے اسکول کے بچوں کو لے جانیوالی وین کے ڈرائیور نے نشے کی وجہ سے گاڑی درخت میں ماردی، حادثے میں 6 طلبہ ہلاک ہوگئے۔

ہریانہ کے علاقے نارنول میں جمعرات کی صبح ایک گاؤں کے قریب اسکول بس الٹنے سے چھ بچے ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق حکام نے بتایا کہ عید الفطر کی چھٹی کے باوجود اسکول کام کر رہا تھا۔جی ایل پبلک اسکول کی بس کنینا کے انہانی گاؤں کے قریب الٹ گئی۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ بس کا ڈرائیور نشے میں تھا اور اس نے گاڑی کو درخت سے ٹکرا دیا۔

سرکاری دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ بس کا فٹنس سرٹیفکیٹ چھ سال پہلے 2018 میں ختم ہو گیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت آج عید منائی جارہی ہے تاہم کئی ہندو اکثریتی علاقوں میں عید کی تعطیل نہیں ہے جس کی وجہ سے اسکول کھلے ہوئے ہیں اور اس دوران ہریانہ میں حادثہ پیش آیا ہے۔

Related Posts