جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتیں، ایڈیشنل آئی جی کراچی نے سخت احکامات جاری کردیے

تازہ ترین

تازہ ترین

جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتیں، ایڈیشنل آئی جی کراچی نے سخت احکامات جاری کردیے
جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتیں، ایڈیشنل آئی جی کراچی نے سخت احکامات جاری کردیے

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں عیدالاضحی/مویشی منڈیوں کی سیکیورٹی اور انسداد جرائم سے متعلق اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس میں تمام زونل ڈی آئی جیز، ڈی ائی جی سی آئی اے، ڈی آئی جی ایڈمن، ڈی آئی جی ٹریفک، ضلعی ایس ایس پیز، ایس پیز انویسٹیگیشن و دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات کیے جائیں جبکہ پیٹرولنگ، اسنیپ چیکنگ اور داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی اور سرچنگ کا عمل مزید مؤثر اور مربوط بنایا جائے۔

بازار، شاپنگ مالز اور مویشی منڈیوں کی سیکیورٹی تھانوں کی سطح پر انتہائی ٹھوس اور مربوط بنائی جائے اور منتظمین سے باہمی رابطہ کے ذریعے دکانداروں کے ساتھ خریداروں کا بھی تحفظ فراہم کیا جائے۔

تمام مرکزی مساجد، امام بارگاہوں اور عید گاہوں سمیت دیگر کھلے مقامات کی نماز عید سے قبل سوئیپنگ اور کلیرنس کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔انٹیلی جنس کے عمل کو ہر سطح پر مربوط اور موُثر بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ قربانی کی کھالوں کے کلیکشن پوانٹس اور اجتماعی قربان گاہوں کی سیکیورٹی اور کھالوں کی ترسیل کے عمل کو محفوظ بنائیں تاکہ کوئی چھینا جھپٹی نہ ہوسکے اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

تمام حساس مقامات، تفریحی مقامات، ساحل سمندر، پارک اور ایسے مقامات جہاں عوام کی کثیر تعداد متوقع ہو پر مناسب نفری تعینات کی جائے۔انہوں نے شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لانے کے احکامات جاری کردیے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے زیر تفتیش مقدمات میں ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری اور ملزمان کی شناخت پریڈ کے عمل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

مفرور اور اشتہاری ملزمان کی فوری گرفتاریاں اور جرائم کے خلاف انسدادی کارروائیاں عمل میں لانے کا حکم جاری کیا گیا۔

مزید پڑھیں:ناردرن بائی پاس کے قریب ڈکیتوں نے پولیس اہلکار کو بھی نہ بخشا

گاڑیوں کی چوری، بھتہ خوری و اغواء جیسی دیگر وارداتوں کے خلاف جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت کی گئی، انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ جیسے بنیادی فرائض میں غفلت یا لاپروائی ناقابل برداشت ہوگی۔

Related Posts