پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر کی خالہ اور پاکستانی نژاد سابق صحافی دردانہ انصاری برطانوی رائل نیوی کی پہلی مسلم کپتان بن گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی رائل نیوی کی اعزازی عہدیدار دردانہ انصاری کو پہلی مسلم خاتون اعزازی کپتان کا عہدہ دے دیا گیا۔ عاصم اظہر نے اس خوشی کے موقعے پر اپنی خالہ کو مبارکباد پیش کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر2روزقبل اپنے پیغام میں عاصم اظہر نے کہا کہ آج نہ صرف میرے اور میرے خاندان کیلئے بلکہ ہماری پوری قوم کیلئے ایک فخر کا موقع ہے کہ دردانہ انصاری اہم عہدہ پانے والی پہلی مسلم اور پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔
پیغام میں عاصم اظہر نے کہا کہ دردانہ انصاری برطانوی رائل نیوی میں کیپٹن کے طور پر خدمات سرانجام دیں گی جس کی منظوری ملکۂ برطانیہ نے خود دی۔ انہوں نے اپنی خالہ کی زندگی کے اہم سنگِ میل کے عبور ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔
Today is a proud moment for not just me or my family, but for the whole nation. ????????
Durdana Ansari OBE becomes the first Muslim & Pakistani female in the world to get ranked as a Captain of the British Royal Navy approved by the Queen, herself.
I’m so proud of you Khala jaan.♥️ pic.twitter.com/crEh8O0iEp
— Asim Azhar (@AsimAzharr) July 13, 2021
دوسری جانب خالہ نے بھی بھانجے کے اظہارِ مسرت کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز حاصل کرنے پر مجھے بھی بے حد خوشی ہے۔ میرے والدین کی دعائیں، اللہ تعالیٰ کی مہربانی اور برطانوی امیر البحر کی بھی شکر گزار ہوں۔
پاکستانی نژاد برطانوی شہری دردانہ انصاری نے کہا کہ اس اعزاز پر میں ملکہ الزبتھ کی اور سب سے زیادہ پاکستانی قوم کی شکر گزار ہوں جو ہم جیسے شہریوں پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے عاصم اظہر کیلئے بھی خوشی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیشن کے رجحانات کبھی پرانے نہیں ہوتے، ایمن خان نے الزامات کا جواب
خیال رہے کہ اِس سے قبل عاصم اظہر نے ماڈل میرب علی سے منگنی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ منگنی سے متعلق سوشل میڈیا پر زیرِ گردش گفتگو جعلی ہے۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر8روز قبل اپنے پیغام میں گلوکار عاصم اظہر نے کہا کہ ایک مداح کے ساتھ کی گئی میری گفتگو (چیٹنگ) جو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے، وہ جعلی اور بے بنیاد ہے۔
مزید پڑھیں: عاصم اظہر نے میرب علی سے منگنی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








