بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، عوام پر 43ارب کا بوجھ ڈال دیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

بجلی کی قیمت
(فوٹو: فائل)

اسلام آباد: حکومت نےبجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے، عوام کے ناتواں کاندھوں پر 43ارب سے زائد کابوجھ ڈال دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے بجلی مزید مہنگی کرتے ہوئے قیمت میں 1اعشاریہ 74روپے فی یونٹ کا اضافہ کردیا۔ بجلی مہنگی ہونے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کردیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں نیا اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جارہا ہے۔

حکومت کی جانب سے نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد ڈسکوز سمیت کے الیکٹرک صارفین بھی متاثر ہوں گے اور بجلی کی قیمت میں اضافے کے بعد صارفین پر 43ارب 23 کروڑ روپے کا مزید بوجھ پڑے گا۔

واضح رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں نئے اضافے کا اطلاق ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے مہینوں پر کیا گیا ہے۔ اس سے قبل نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر فیصلہ وفاقی حکومت کی صوابدید پر چھوڑ دیا تھا۔

Related Posts