نیٹ فلکس پر ایملی اِن پیرس 2 کی پہلی جھلک نے مداحوں کے دل جیت لیے

تازہ ترین

تازہ ترین

نیٹ فلکس پر ایملی اِن پیرس 2 کی پہلی جھلک نے مداحوں کے دل جیت لیے
نیٹ فلکس پر ایملی اِن پیرس 2 کی پہلی جھلک نے مداحوں کے دل جیت لیے

نیٹ فلکس سیریز ایملی اِن پیرس کے دوسرے سیزن کی پہلی جھلک سامنے آگئی جس کی عکس بندی مکمل کر لی گئی ہے، نئے سیزن کی پہلی جھلک نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

قبل ازیں ایملی اِن پیرس کے پہلے سیزن میں گیبرئیل (لکاس براوو) نورمینڈی میں اپنا ریسٹورنٹ کھولنے کیلئے پیرس چھوڑنے کا فیصلہ کرکے رختِ سفر باندھنے لگتا ہے جو گزشتہ سیزن کے حتمی مناظر میں شامل ہے۔ 

emily in paris season 2 beach scene

دوسری جانب کیمی (کیملی ریزٹ) فرانسیسی دارالحکومت کو چھوڑنے کیلئے تیار نہیں جس کے نتیجے کے طور پر دونوں مرکزی کردار ایک دوسرے سے الگ ہوجاتے ہیں  جس سے ایملی اور گیبرئیل کے مابین لکاس براوو کا سفر شروع ہونے سے قبل جذباتی ڈائیلاگز کی راہ کھل جاتی ہے۔

lily collins and charlie mcdowell set season 2 june 22 2021

بعد ازاں ایملی کو پتہ چلتا ہے کہ گیبرئیل پیرس میں ہی قیام پذیر ہے اور جہاں وہ کام کرتا ہے، وہیں ریسٹورنٹ خریدنے والا ہے۔ یہ خوشی کا لمحہ اس وقت نئی مشکل ثابت ہوتا ہے جب کیمی ایملی کو پیغام بھیجتی ہے کہ مجھے گیبرئیل کے پیرس میں قیام کا پتہ چلا ہے، کیا ہم بات کرسکتے ہیں؟ 

Emily In Paris Season 2 First Look 2

گزشتہ برس 11 نومبر کے روز نیٹ فلکس نے تصدیق کی کہ ایملی اِن پیرس کا ایک اور سیزن بھی ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم کے ذریعے نشر کیا جائے گا۔ متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں ایملی اِن پیرس کی کاسٹ کوفرنچ میں دوسرے سیزن کا اعلان کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

Emily In Paris Season 2 First Look 3

کولنز براوو کے علاوہ نئے سیزن میں شامل فنکاروں میں ریزٹ، فلپائن لیروئے، ایشلی پارک، سیموئل آرنلڈ، برونو گورے، ولیم ایبڈی، لاوسکاؤنٹ، کیٹ واش، جیرمی او ہیرس اور آرناڈ بینارڈ شامل ہیں۔ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ایملی اِن پیرس کا دوسرا سیزن رواں برس پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ہالی ووڈ فلمیں جو رواں ماہ پاکستانی سینما گھروں میں دیکھی جاسکتی ہیں

Related Posts