اداکار منیب بٹ نے دوسری شادی سے متعلق بیان کی وضاحت کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

اداکار منیب بٹ نے دوسری شادی سے متعلق بیان کی وضاحت کردی
اداکار منیب بٹ نے دوسری شادی سے متعلق بیان کی وضاحت کردی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہورومعروف اداکار منیب بٹ نے دوسری شادی کےمتعلق اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے طنزیہ مذاق کیا تا کہ شادی شدہ خواتین اپنے شوہروں سے مزید محبت سے پیش آئیں۔

تفصیلات کے مطابق دوسری شادی سے متعلق اپنے بیان پر تنقید کا سامنا کرنے والے اداکار منیب بٹ کا کہنا ہے کہ میرے بیان کی غلط تشریح کرتے ہوئے اسے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔

قبل ازیں منیب بٹ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں انہیں ازراہِ مذاق یہ کہتے دکھایا گیا کہ خواتین کو خوف ہونا چاہئے، انہیں اپنے شوہروں کا خیال رکھنا اور ان سے محبت سے پیش آنا چاہئے تاکہ کسی دوسری خاتون سے شادی کے متعلق سوچنے کی گنجائش نہ رہے۔

مشہورومعروف اداکار منیب بٹ کے وائرل ویڈیو کلپ پر سوشل میڈیا صارفین میں نئی بحث چھڑ گئی، بہت سے مداحوں نے کلپ کو غلط فہمی پر مبنی اور جنسیت پسند قرار دیا۔ منیب بٹ نے اپنے انسٹاگرام پیغام میں کہا کہ میرے کلپ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا جبکہ مذکورہ بیان سنجیدہ نہیں تھا۔

معروف اداکار منیب بٹ نے کہا کہ ندا یاسر کے پروگرام کے دوران ہم مذاق کر رہے تھے اور میں نے مزاحیہ و طنزیہ انداز میں بات چیت کی کہ خواتین کو ڈرنا اور اپنے شوہر سے زیادہ محبت کرنی چاہئے۔ صرف ایک کلپ کو اٹھا کر اسے مختلف معنوں میں استعمال کرکے کردار کشی کرنا صحافت نہیں ہے۔

اداکار منیب بٹ نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ خواتین کو مستقل خوف و دہشت کی فضا میں رہنا چاہئے کہ ان کا شوہر انہیں چھوڑ کر چلا جائے گا۔ میں خود شادی شدہ ہونے کی حیثیت سے اپنی بیوی سے پیار کرتا ہوں، وہ بھی مجھ سے محبت کرتی ہے اور یہی ہمارے رشتے کا بنیادی ستون ہے۔

منیب بٹ نے کہا کہ جو بھی سوشل میڈیا پیجز میرے متعلق ایسے ویڈیوکلپ چلا کر پراپیگنڈہ کر رہے ہیں، کم از کم بنیادی حقائق پر تحقیق ضرور کریں اور پھر کسی بھی خبر کو چلائیں تاکہ کوئی منفی مواد عوام یا سوشل میڈیا صارفین تک نہ پہنچے۔ 

یہ بھی پڑھیں: خواتین میں شوہر کی دوسری شادی کا خوف ہونا چاہیے،منیب بٹ

Related Posts