رواں برس کا آخری مہینہ سر پر ہے۔ ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر آئندہ ماہ پیش کیے جانے والے مختلف مشہور سلسلوں کی فہرست سامنے آگئی۔
نیٹ فلکس نے دسمبر میں اپنے ناظرین و سامعین کی بھرپور تفریح کا اہتمام کیا ہے۔
دی ریکرئٹ (16 دسمبر)

نیٹ فلکس کی اس سیریز کی کہانی اوون ہینڈرکس کے گرد گھومے گی جو کہ سی آئی اے میں بطور وکیل شامل ہوتا ہے، نوکری کے پہلے دن ہی اوون یہ توقع کرتا ہے کہ اسے بہت مزا آئے گا لیکن اس کی یہ توقع پوری نہیں ہوتی اور سی آئی سے اس کو ایک کیس حل کرنے کیلئے دے دیتی ہے۔
فائر فلائے لین (دسمبر2)

نیٹ فلکس کی اس سیریز کا اختتام رواں ہفتے جمعے کو ہورہا ہے۔
ٹرول (1 دسمبر)

ٹرول ایک ایکشن فلم ہے جس کی ہدایت کاری روئر اتھانگ نے کی ہے، نیٹ فلکس کی یہ فلم 1 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔
پنوچیو (9 دسمبر)

یہ نیٹ فلکس کی اینی میٹڈ فلم ہے جس کی ہدایت کاری گولیرموڈِل ٹورو اور مارک گسٹافسن نے کی ہے جس کو ڈِل ٹورو اور پیٹرک میک ہیل کے اسکرین پلے سے لیا گیا ہے۔
گلاس انین نائیوز آؤٹ (23 دسمبر)

یہ ایک سیکوئل فلم ہے جو ٹیک ارب پتی مائلز برون کی کہانی کی پیروی کرتی ہے جو اپنے دوستوں کو اپنے نجی یونانی جزیرے پر سیر کے لیے مدعو کرتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








