فلسطین پر اسرائیل کا قبضہ بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔صدرِ مملکت

تازہ ترین

تازہ ترین

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مشاورت ہونی چاہیے،صدرمملکت
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مشاورت ہونی چاہیے،صدرمملکت

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین پر اسرائیل کا قبضہ بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ آج فلسطینی عوام کیلئے پاکستان کی دو ٹوک اور مسلسل حمایت کا اعادہ کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

سینیٹر اعظم سواتی کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

مظلوم فلسطینیوں کے متعلق اپنے پیغام میں صدرِ مملکت نے کہا کہ آج عالمی برادری کے ساتھ فلسطینی عوام سے یکجہتی کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ پاکستان تاریخی طور پر فلسطینیوں کی جائز جدوجہد کی حمایت کرتا آیا ہے اور کرتا رہے گا۔

پیغام میں صدرِ مملکت عارف علوی نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ شرائط اور امن معاہدے کیلئے مذاکرات پر فلسطینی رضامندی کا حمایتی ہے۔ ساڑھے 7 دہائیوں میں اسرائیل نے فلسطینیوں پر ظلم ڈھائے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کے ساتھ زیادتیاں روا رکھیں۔ بے گناہوں کا خون بہایا گیا اور فلسطینیوں کا خون بہنے کا سلسلہ ابھی رکا نہیں۔ نہ تھمنے والا اسرائیلی تشدد اس تنازعے کی ناقابلِ تردید حقیققت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کو ضم کرنا، الحاق اور قبضہ انسانی اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔ طاقت کے زور پر علاقے پر قبضہ کیا جاسکتا ہے، عوام کے دل و دماغ پر نہیں۔پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور رہے گا۔

Related Posts