فیس بک اور انسٹاگرام پر اشتہارات ختم کرنے کیلئے ماہانہ کتنی فیس دینی ہوگی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Facebook and Instagram to Start Charging You to Remove Ads
ONLINE

میٹا کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی اپنے صارفین کے لیے ایک نیا سبسکرپشن ماڈل متعارف کر رہی ہے جس کے ذریعے صارفین ماہانہ فیس ادا کر کے فیس بک اور انسٹاگرام پر اشتہارات کے بغیر خدمات حاصل کر سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق یہ سروس آئندہ چند ہفتوں میں برطانیہ میں شروع کی جائے گی اور ابتدائی مرحلے میں صرف اسی ملک کے صارفین کو دستیاب ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ویب استعمال کرنے والے صارفین کو ماہانہ دو اعشاریہ ننانوے پاؤنڈ ادا کرنا ہوں گے جبکہ موبائل صارفین، خواہ وہ آئی او ایس استعمال کریں یا اینڈرائیڈ، انہیں 3اعشاریہ 99پاؤنڈ ادا کرنے ہوں گے۔

وہ صارفین جو یہ سبسکرپشن نہیں لیں گے، وہ بدستور مفت پلیٹ فارم استعمال کر سکیں گے مگر انہیں اشتہارات دیکھنے پڑیں گے۔

میٹا نے وضاحت کی ہے کہ یہ قدم یورپ میں بڑھتی ہوئی ریگولیٹری سختیوں کے باعث اٹھایا جا رہا ہے، جہاں صارفین کے ڈیٹا کے استعمال اور اشتہارات کے نظام پر مزید شفافیت کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

ٹم ہارٹنز کہاں کھلے گا؟ کراچی میں ہلچل مچ گئی! سوشل میڈیا پر عمارت کی تصویر وائرل

حال ہی میں یورپی یونین نے میٹا پر دو سو ملین یورو جرمانہ عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ صارفین کو کم مداخلت کرنے والے اشتہارات کے متبادل آپشنز فراہم کیے جانے چاہئیں، جن کی بنیاد صرف بنیادی معلومات جیسے عمر، صنف اور مقام پر ہو۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ جو صارفین سبسکرپشن حاصل کریں گے انہیں ویڈیو اشتہارات نظر نہیں آئیں گے اور ان کا ذاتی ڈیٹا اشتہارات کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔ یہ سروس مرحلہ وار متعارف کرائی جا رہی ہے اور فی الحال صرف برطانیہ تک محدود ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ مستقبل میں یہ ماڈل دیگر خطوں تک بھی پھیل سکتا ہے لیکن اس کے لیے متعلقہ ممالک میں ریگولیٹری منظوری درکار ہوگی۔ اس تناظر میں یہ امکان کم ہے کہ پاکستان میں جلد ہی یہ نظام نافذ ہو سکے۔

Related Posts