عمران خان کی سزا اسلام آباد یا پشاور بند کرنے سے ختم نہیں ہوگی۔فیصل کریم کنڈی

تازہ ترین

تازہ ترین

فیصل کریم کنڈی
(فوٹو: آن لائن)

لاہور: گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سزا اسلام آباد یا پشاور بند کرنے سے ختم یا کم نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ عمران خان اس وقت جیل میں وی وی آئی پی قیدی کی حیثیت میں ہیں اور میں نہیں چاہتا کہ ان کے ساتھ وہ سلوک ہو جو میری خواہش تھی۔ اڈیالہ جیل میں قید افراد سزا مکمل کیے بغیر رہا نہیں ہوسکتے۔

کے پی کے میں گورننس کے مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے کی بجائے اپنے صوبے میں ہی مسائل کے حل پر توجہ دینا ہوگی۔ عمران خان کی موجودگی کی وجہ سے اڈیالہ جیل کے دیگر قیدیوں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سے درخواست کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان کو کہیں اور منتقل کیاج ائے۔ کسی کو بھی سیاسی بنیادوں پر نشانہ نہیں بنانا چاہئے، میں پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے حق میں ہوں۔ میرا سوال ہے کہ پی ٹی آئی والے مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی کے بارے میں ماضی میں کیا کہتے تھے؟

Related Posts