انتہائی شرمناک، باپ نے بیٹے کے ساتھ ملکر شادی کے روز ہی بیٹی کو قتل کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

شادی کے روز قتل
(فوٹو: آن لائن)

پنجاب کے بہاولپور ڈویژن میں باپ نے بیٹے کے ساتھ مل کر شادی کے روز ہی بیٹی کو مبینہ طور پر قتل کردیا ہے، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق یہ انتہائی شرمناک اور افسوسناک واقعہ بہاولپور کی بستی سکھیل میں پیش آیا۔ جہاں باپ بیٹا شادی کے روز بیٹی کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور قتل کے بعد لاش کو کھیتوں میں پھینک دیا۔

بہاولپور پولیس کے مطابق مقتولہ کو اس کی پھوپھی نے بچپن سے گود لے کر پالا تھا، جبکہ اس کا باپ گزشتہ روز اپنے گھر لے گیا۔ باپ بیٹا دونوں ہی شادی سے خوش نہیں تھے، جن کو تاحال گرفتار نہیں کیاجاسکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

ایک اور واقعہ: باپ کا اقدامِ قتل، بیٹی زندہ بچ گئی

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی ریاست پنجاب میں حیرت انگیز طور پر نشے کے عادی باپ نے جس کمسن بیٹی کو نہر میں ڈبو کر اپنی دانست میں مار ڈالا، وہ 2 ماہ بعد زندہ سلامت نہ صرف گھر واپس پہنچی بلکہ اپنے گرفتار باپ کی رہائی کیلئے آواز بھی بلند کرنے لگی۔

 بھارتی پنجاب کے ضلع فیروزپور میں باپ نے 17سالہ بیٹی کو نہر میں ڈبودیا تاہم یہ لڑکی حیرت انگیز طور پر اتوار کے روز میڈیا کے سامنے پیش ہوئی اور بتایا کہ اسے اب اپنے قریبی رشتہ داروں پر اعتماد نہیں رہا۔ لڑکی نے انکشاف کیا کہ اس کی والدہ نے اس کے باپ کو دھکا دینے کیلئے بھڑکایا تھا۔

آج سے 2 ماہ قبل 29ستمبر کو یہ واقعہ اس قوت پیش آیا جب سرجیت سنگھ نامی شخص نے بیٹی کے کردار پر شک کیا، اس کے ہاتھ رسی سے باندھ کر گھر والوں کے سامنے نہر میں دھکا دے دیا، جسے غیرت کے نام پر قتل کی لرزہ خیز واردارت قرار دیا جاسکتا ہے۔ پولیس نے لڑکی کے کزن کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

Related Posts