گیس اور بجلی بروقت مہنگی ہوگی۔حکومت کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی

تازہ ترین

تازہ ترین

آئی ایم ایف
(فوٹو: آئی ایم ایف)

وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو یقین دہانی کرائی ہے کہ گیس اور بجلی بروقت مہنگی ہوگی جبکہ حکومت کو ٹیکس ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت رواں مالی سال کے دوران ٹیکس ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے ٹیکس قوانین پر عملدرآمد سخت کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے۔ وزارت، خزانہ کی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ اضافی تیکس کیلئے روڈ میپ تیار کرلیا جائے گا۔

حکومت نے بجلی اور گیس کے علاوہ کھاد اور کیمیکلز پر ایکسائز ڈیوٹی میں 5فیصد اضافے، مہنگی شوگری اشیا پر بھی نئی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے۔ سیمنٹ اور چینی کی پروڈکشن کی نگرانی مزید سخت کردی جائے گی۔

کیپتو پاور پلانٹس لیوی میں 104 ارب کے شارٹ فال کو پورا کرنے کیلئے گیس سبسڈی کم کی جائے گی۔ وفاق اور صوبے معاشی بوجھ کی منصفانہ تقسیم پر توجہ دیں گے۔ نان فائلرز اور اثاثے رکھنے والوں کو کارروائی کا ہدف بنایا جائے گا۔ دو سال میں 40 ہزار بڑے ریٹیلرز پی او ایس پر لائے جائیں گے۔

ایف بی آر کو مارچ 2026 تک 3 اہم طے شدہ اصلاحات کی تکمیل کا ٹاسک دے دیا گیا۔ آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ بجلی اور گیس بروقت مہنگی ہوگی۔ اضافی بجلی استعمال اسکیم کے تحت لاگت میں اضافے سے خودکار ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔ 3 سال بعد ناقابلِ توسیع اسکیم از خود ختم ہوجائے گی۔ گیس سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان مارچ میں شائع ہوگا۔

آئی ایم ایف کو گیس چوری اور لائن لاسز کم کرنے کے اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی۔ حکومت نے مالی سال 2030-31 تک گردشی قرضے صفر کرنے کی ٹھان لی۔ سال 2026 کے آغاز میں اسلام آباد، گوجرانوالہ اور فیصل آباد الیکٹرک کمنیز کی نجکاری کا عمل شروع کردیا جائے گا جبکہ نئے پاور پلان میں 7000 میگا واٹ اضافی صلاحیت ختم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

Related Posts