نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے کیلئے فاطمہ ثنا کپتان مقرر

تازہ ترین

تازہ ترین

نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں فاطمہ ثنا کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ویمنز ٹیم کی کھلاڑی فاطمہ ثنا نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں کپتانی کریں گی، وہ پاکستان ویمنز ٹیم کی ون ڈے انٹرنیشنل میں قیادت کرنے والی 10ویں کپتان بن گئیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر و کپتان ندا ڈار نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل سے باہر ہو گئی ہیں۔

ندا ڈار نے منگل کو کوئنزٹاؤن کے جان ڈیوس اوول میں پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں ٹیم کی قیادت کی، جہاں نیوزی لینڈ بیٹنگ کے 44 ویں اوور میں گیند لگنے سے زخمی ہو کر میدان سے باہر چلی گئیں تھیں۔

ڈیبیو ٹیسٹ کے پہلے دن بولنگ میں مزا آیا، عامر جمال

اس کے بعد فاطمہ ثنا کو اسٹینڈ ان کپتان مقرر کیا گیا، بورڈ کا کہنا ہے کہ تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل کے لیے ندا ڈار کی دستیابی کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔

Related Posts