ایمازون، فواد خان نے منوج باجپائی کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

تازہ ترین

تازہ ترین

فواد خان
(فوٹو: آن لائن)

او ٹی ٹی پر اداکاری کے معاملے میں پاکستانی فنکار فواد خان نے بالی ووڈ اسٹار منوج باجپائی کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے ہیں جو ایمازون پرائم کے شو دی فیملی مین کیلئے کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ویب ڈرامہ سیریز برزخ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فواد خان نے  بھارتی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران کہا کہ مجھے حال ہی میں او ٹی ٹی شو دی فیملی مین دیکھنے کا اتفاق ہوا جس میں منوج باجپائی کی اداکاری بہت اچھی لگی۔

ایک سوال کے جواب میں فواد خان نے کہا کہ بھارتی فنکاروں سے کبھی چیٹ پر اور کبھی فون پر بات چیت ہوجاتی ہے۔ سوال میں بھارتی فلمساز کرن جوہر، بالی ووڈ ہیرو رنبیر کپور اور فلم خوبصورت میں بالمقابل اداکاری کرنے والی سونم کپور کے نام شامل تھے۔

ماضی میں فلم خوبصورت سے بھارت کے مختلف شہروں میں اپنے لاکھوں مداح بنانے والے پاکستانی فنکار فواد خان نے کہا کہ میرے تعلقات بھارت کے کپور خاندان سے بہت اچھے ہیں، کرن جوہر اور سونم کپور کے ساتھ بھی احترام اور پیار کا رشتہ ہے۔

منوج باجپائی کی اداکاری

سوال یہ ہے کہ کیا منوج باجپائی کی اداکاری اتنی ہی جاندار ہے کہ فواد خان جیسا فنکار اس کی تعریف کرے؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ زیادہ تر ولن کے رول میں نظر آنے والے منوج باجپائی بھارت اور پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں اپنی جاندار اداکاری کے باعث ہی مشہور ہیں۔

Related Posts