ملک بھر میں شہریوں کے مابین ٹیکس کی ادائیگی قومی فریضہ سمجھا جانے لگا جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے دسمبر 2025 کے دوران ٹیکس وصولی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے دسمبر 2025 میں مجموعی طور پر 1ہزار 427ارب 10کروڑ روپے سے زائد ٹیکس ریونیو جمع کیا جو کسی بھی سال کے دسمبر کے مقابلے میں سب سے زیادہ ٹیکس وصولی کا نیا ریکارڈ قرار دیا جارہا ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو ٹیکس وصولیوں کے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ایف بی آر حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دسمبر کیلئے 1446ارب روپے کا ہدف مقرر تھا جس کا 99فیصد حاصل کرلیا یگا ہے جو ایک نمایاں کامیابی ہے۔
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ اِن لینڈ ریونیو سروس (آئی آر ایس) نے بھی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ایف بی آر نے 1310ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 1308ارب روپے کی وصولی کی جو ہدف کا 99اعشاریہ 8فیصد بنتا ہے۔
اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ نومبر کے مقابلے میں دسمبر کے دوران ٹیکس وصولی میں 59فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔ نومبر میں ٹیکس وصولی کا حجم 898ارب تھا جو دسمبر میں بڑھ کر 1427اعشاریہ 1ارب روپے تک جا پہنچا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








