کوئٹہ: ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کوئٹہ نے معتبر اطلاع پر ڈاکٹر بانو روڈ پر عمارت میں قائم حوالہ ہنڈی کے ٹھکانے پر کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق غیر قانونی حوالہ ہنڈی اور کالے دھن کی بیرون ملک منتقلی میں ملوث چار ملزمان عرصہ دراز سے اس غیرقانونی کاروبار میں ملوث ہیں۔
حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے خطیر رقم اور حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ میں استعمال ہونے والے کھاتوں کی تفصیلات سے متعلق دستاویزات بھی برآمد کرلی گئی ہے۔
ملزمان کی شناخت ملزمان حیات اللہ، عبدالرحیم، امان اللہ اور سید نور الدین کے ناموں سے ہوئی ہے۔ کارروائی کے دوران 57 لاکھ 85 ہزار روپے نقدی، مختلف بینکوں اور کھاتوں کے 100 چیک بکس، 246 چیک، مختلف بینکوں کی 554 رسیدیں، 3 ڈائریاں ،10 اسٹیمپ، 2 موبائل اور دیگر دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔
ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کڈنی ہل مسجد کے فرش کو توڑنے پر قاری عثمان کا انتظامیہ کو سخت انتباہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








