این سی سی آئی اے کے 13 بھتا خور افسران کیخلاف مقدمہ درج، جانیے کون کون شامل؟

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے 13 اضافی افسران کے خلاف کال سینٹرز سے کروڑوں روپے بھتہ وصول کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے یہ مقدمہ درج کیا، جس میں راولپنڈی سمیت مختلف شہروں کے این سی سی آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹرز اور کئی دیگر افسران کے نام شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ایک مبینہ دلال، جو کال سینٹرز کے ساتھ بات چیت کرتا تھا اور ایک غیر ملکی شہری کو بھی کیس میں نامزد کیا گیا ہے۔

شکایت کے متن میں کہا گیا ہے کہ ان افسران نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف-11 میں قائم 15 غیرقانونی کال سینٹرز سے ماہانہ بنیادوں پر کروڑوں روپے بھتہ وصول کیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایک ملزم نے افسران کے فرنٹ مین کے طور پر کام کیا اور ایک خاتون سے رقم وصول کی، جس نے اپنے شوہر اور 13 غیرملکی شہریوں کی رہائی کے لیے مبینہ طور پر لاکھوں روپے ادا کیے۔

تحقیقاتی حکام کے مطابق مقدمے کا مرکزی ملزم ماضی میں این سی سی آئی اے سندھ کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکا ہے۔

دوسری جانب یوٹیوبر سعدالرحمن المعروف ڈکی بھائی سے منسلک رشوت اور کرپشن کے الزامات کے بعد این سی سی آئی اے کے سات افسران نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ اعلیٰ افسران نے بھاری رشوت وصول کی اور ڈکی بھائی سے متعلق کیس میں تین لاکھ ڈالر سے زائد رقم کی منتقلی میں کردار ادا کیا۔

Related Posts