حسن نواز کو سری لنکا کے خلاف ہونے والی ون ڈے سیریز اور پاکستان، سری لنکا، زمبابوے کے مابین ٹی ٹونٹی سہ ملکی سیریز کے اسکواڈ سے خارج کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کی جگہ فخر زمان کو شامل کر لیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حسن نواز، جو جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز کا حصہ تھے، آئندہ سیریز کے لیے ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے۔
فخر زمان کو سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز اور سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ دونوں کے اسکواڈز میں شامل کیا گیا ہے، جس میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے حصہ لے رہے ہیں۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 11 سے 15 نومبر تک کھیلی جائے گی، جبکہ ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں منعقد ہوگی۔
پاکستان ون ڈے اسکواڈ:
شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فیصل اکرم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، حسین طلعت، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا۔
پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ:
سلمان علی آغا (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان (وکٹ کیپر)، عثمان طارق۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








