فیلڈ مارشل عاصم منیر اور چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سیکورٹی اور باہمی تعاون پر گفتگو

تازہ ترین

تازہ ترین

Field Marshal Asim Munir, Chinese FM discuss regional security
ONLINE

اسلام آباد: چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے اسلام آباد میں فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکورٹی، انسداد دہشت گردی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کیا جائے گا اور علاقائی و بین الاقوامی فورمز پر قریبی تعاون بڑھایا جائے گا۔

وانگ ای نے پاکستان کی خودمختاری اور ترقی کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چین کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

ملاقات کا اختتام خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا۔

واضح رہے کہ جمعرات کی شام وزیراعظم شہباز شریف سے بھی چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے تجارت، سرمایہ کاری، آئی سی ٹی، زراعت، صنعتی شعبے، کان کنی اور دیگر اہم شعبوں میں پاک چین تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related Posts