کراچی: ٹریفک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ یکم اکتوبر سے شہر کی بڑی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی مانیٹرنگ جدید کیمروں کے ذریعے کی جائے گی جس کے بعد ای چالان براہِ راست شہریوں کے رہائشی پتے پر بھیجے جائیں گے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ای چالان میں خلاف ورزی کی تصویری شہادت بھی شامل ہوگی۔
شہریوں کو 21 دن کے اندر جرمانہ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ 14 دن کے اندر ادائیگی کرنے پر 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔
ٹریفک پولیس نے واضح کیا کہ 21 دن کے اندر ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں جرمانے کی رقم دگنی کردی جائے گی۔ اگر تین ماہ تک چالان جمع نہ کرایا گیا تو ڈرائیور کا لائسنس معطل کردیا جائے گا۔
مزید سخت اقدام کے تحت اگر چھ ماہ تک ادائیگی نہ ہوئی تو متعلقہ شہری کا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (شناختی کارڈ) بھی بلاک کردیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس نظام کے نفاذ کا مقصد ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانا اور شہریوں میں نظم و ضبط پیدا کرنا ہے تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جا سکے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








