خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور کے علاقے ہٹڑ میں گیس پائپ لائن پھٹنے کے باعث خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں سات افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بارہ سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو فوری طور پر ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال سمیت تمام بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے تاکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔
آگ کے قریب واقع علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) حری پور کے مطابق متاثرہ علاقے میں گیس کی فراہمی بند کر دی گئی ہے۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








