کراچی کو بڑا جھٹکا لگ گیا! اسلام آباد یونائیٹڈ نے کنگز کو گھر میں ہی بے بس کر دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ پی ایس ایل)

اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی دکھاتے ہوئے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی اور ایک اور آسان فتح اپنے نام کر لی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز اسکور کیے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 151 رنز کا ہدف دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بولنگ میں شاداب خان اور ریزا ہینڈرکس نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ فہیم اشرف اور محمد حسنین نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے انتہائی پراعتماد انداز اپنایا اور صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 15.5 اوورز میں 151 رنز مکمل کر کے میچ اپنے نام کر لیا۔ ڈیون کونوے 53 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ سمیر منہاس نے 36 گیندوں پر 58 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر جیت کی بنیاد رکھی۔ شاداب خان نے بھی تیز رفتار 31 رنز اسکور کیے جبکہ محمد فائق 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

Related Posts