کراچی کے علاقے سائٹ میں واقع ولیکا چورنگی کے قریب گدّوں (میٹریس) کے گودام میں آگ بھڑک اُٹھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
فائر بریگیڈ کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے سات فائر ٹینڈر کام میں لگے ہوئے ہیں، فائر افسران کا کہنا ہے کہ ویلیکا چورنگی کے قریب اس انبار میں آگ کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔ واقعے کی تحقیقات شروع ہو چکی ہیں تاکہ اصل اسباب کا پتہ چلایا جا سکے۔
واضح رہے کہ کراچی کے مختلف صنعتی علاقوں، خاص طور پر سائٹ ایریا میں، آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اکثر فیکٹریوں اور بلند عمارتوں میں آگ سے بچاؤ کے مناسب انتظامات موجود نہیں ہوتے جس کی وجہ سے جان و مال کے بڑے نقصان کا خدشہ رہتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








