اسٹاک مارکیٹ یا رولر کوسٹر؟ چند لمحوں کی تیزی کے بعد مندی کا وار

تازہ ترین

تازہ ترین

PSX continues bearish trend, drops over 500 points in early trading
FILE PHOTO

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے پیر کے روز نئے تجارتی ہفتے کے آغاز میں ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے، ابتدائی لمحات میں 100 انڈیکس میں 1400 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا جا رہا تھا تاہم کچھ دیر میں ہی انڈیکس منفی زون میں چلا گیا۔صبح 9:45 تک مارکیٹ 164,657 پوائنٹس پر تھی جبکہ تجارت کے پہلے 10 منٹوں میں یہ 165,348 پوائنٹس تک پہنچ گئی تھی۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے کاروبار کے آخری جمعہ کو پی ایس ایکس میں مایوس کن رجحان دیکھا گیا؎ جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 638 پوائنٹس کی کمی آئی جو 0.39 فیصد کی منفی تبدیلی تھی۔ یہ انڈیکس 164,444 پوائنٹس سے گر کر 163,806 پوائنٹس پر بند ہوا۔

جمعہ کو کل 1,978,654,033 شیئرز کا سودا ہوا جو پچھلے روز کے 3,078,369,285 شیئرز سے کم تھا۔ شیئرز کی مجموعی مالیت 36.992 ارب روپے رہی جبکہ پچھلے روز یہ 50.608 ارب روپے تھی۔

مارکیٹ میں 483 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے 166 میں اضافہ دیکھا گیا 277 میں کمی آئی، اور 40 کمپنیوں کی قیمتیں تبدیل نہ ہوئیں۔

سب سے زیادہ حجم والے تین کمپنیوں میں ورلڈ کال ٹیلی کام سرفہرست تھی جس کے 891,368,186 شیئرز 2.23 روپے فی شیئر پر بیچے گئے۔ اس کے بعد کے الیکٹرک لمیٹڈ کے 262,730,077 شیئرز 7.38 روپے فی شیئر، اور بینک آف پنجاب کے 84,164,333 شیئرز 35.83 روپے فی شیئر پر تھے۔

قیمتیں بڑھنے والی کمپنیوں میں اسماعیل انڈسٹریز لمیٹڈ کا شیئر سب سے زیادہ 95.97 روپے اضافے کے ساتھ 2,100 روپے پر بند ہوا۔ اس کے بعد تھل انڈسٹریز کارپوریشن لمیٹڈ کا شیئر 43.22 روپے کی بڑھوتری سے 648.32 روپے پر پہنچا۔

دوسری طرف کمی کی سب سے زیادہ مثال انیلویر پاکستان فوڈز لمیٹڈ کی تھی، جس کا شیئر 185.27 روپے گر کر 29,551 روپے پر بند ہوا۔ ہوسٹ پاکستان لمیٹڈ کا شیئر 123.67 روپے کی کمی سے 4,026.33 روپے پر پہنچا۔

ادھر فیوچرز مارکیٹ میں 327 کمپنیوں کے شیئرز کا سودا ہوا جن میں سے 100 میں فائدہ ہوا جبکہ 227 میں نقصان دیکھا گیا۔

Related Posts