نئے سال 2026 کا پہلا سپر مون آج رات کو ہوگا، اس دوران چاند آسمان پر معمول سے زیادہ چمکدار اور بڑا نظر آئے گا، سپارکو نے سپر مون کے حوالے سے حقائق جاری کردئیے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں چاند آج شام 5بج کر 51منٹ پر معمول کے مقابلے میں بڑا نظر آنا شروع ہوگا۔ سپارکو کا کہنا ہے کہ سپرمون کا حجم معمول کے نظارے کے مقابلے میں تقریباً 6 سے 7فیصد تک بڑا دکھائی دے سکتا ہے۔
روایتی اعتبار سے اسے وولف مون کہا جاتا ہے۔ ماہرینِ فلکیات کا ماننا ہے کہ چاند کا خوبصورت ترین منظر رات کے ابتدائی حصے میں چاند کے طلوع کے وقت دیکھا جاسکے گا اور یہ اکتوبر 2025 میں شروع ہونے والے سپرمون سلسلے کا آخری مون قرار دیا جارہا ہے۔
سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ سپر مون کا ظہور اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین کے عام فاصلے کے مقابلے میں زمین کے زیادہ قریب آجاتا ہے اور اس قربت کی وجہ سے چاند معمول سے زیادہ بڑا اور روشن نظر آنے لگتا ہے۔ چاند کا نظارہ دیکھنے والوں پر اس کے مسحور کن اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








