پہلے نازیبا انداز میں جسم کو چھوا پھر پکڑنے کی کوشش کی! بھارت میں لڑکی سے ہراسانی کی ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

بھارت میں خواتین کی حفاظت ایک بار پھر سوالیہ نشان بن گئی ہے کیونکہ سوشل میڈیا پر ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکیوں کو بھیڑ اور ہجوم میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ویڈیو میں واضح طور پر ایک لڑکی انتہائی پریشان نظر آ رہی ہے جبکہ ایک نوجوان لڑکا اس کے جسم کو بار بار نامناسب انداز میں چھو رہا ہے اور دوسرا لڑکا اس کے کندھے کو پکڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔ سب کچھ ایک عوامی مقام پر اور پولیس یا سکیورٹی کے بغیر ہو رہا ہے جس نے صورتحال کو انتہائی خطرناک بنا دیا۔

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد صارفین نے شدید غصے اور غم کا اظہار کیا اور پولیس سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ کئی لوگوں نے واقعے کو مخصوص گروہوں سے جوڑا جبکہ ایک صارف نے لکھا اگر یہی معاملہ کسی اور کمیونٹی کا ہوتا تو پورا ملک ہل جاتا۔

یہ واقعہ بھارت میں خواتین کے تحفظ کے مسائل کو ایک بار پھر اجاگر کر رہا ہے اور واضح کر رہا ہے کہ ہر روز عورتیں عوامی مقامات پر خطرے میں ہیں۔ اب تک پولیس یا حکام کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا مگر سوشل میڈیا پر ہجوم کے درمیان ہراسانی کرنے والے ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔

Related Posts