فتنہ الخوارج کا چمن پر حملہ ناکام! پاک فوج نے 20 طالبان اہلکار پھڑکا دیئے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن کے قریب پاکستان آرمی نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج شدت پسندوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دشمن کو پسپا ہونا پڑا جبکہ اطلاعات کے مطابق تقریباً 20 طالبان ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق افغان طالبان اور خوارج شدت پسندوں نے چمن کے قریب اسپن بولدک کے علاقے میں حملہ کیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ حملہ صبح سویرے تین مختلف مقامات پر کیا گیا تھا، جس کا فوری اور موثر جواب پاکستان آرمی نے دیا۔

جوابی آپریشن کے دوران فوج نے مختصر مگر کامیاب کارروائی کی جس کے بعد شدت پسند پسپا ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد عام شہریوں اور قریبی دیہاتوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق شدت پسندوں نے پاک-افغان دوستی گیٹ کو بھی دھماکے سے اڑا دیا تاہم جوابی کارروائی میں تقریباً 15 سے 20 طالبان مارے گئے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی پاکستان آرمی نے سرحد پار سے کی جانے والی جارحیت کے جواب میں طالبان کے ان عناصر کو نشانہ بنایا تھا جو دہشت گردوں کو سہولت فراہم کر رہے تھے اور ان کے کئی ٹھکانے تباہ کر دیے گئے تھے۔

Related Posts