کراچی چیمبر کی قیادت تبدیل! نئی قیادت معاشی استحکام میں بھرپور کردار ادا کریگی، زبیر موتی والا

تازہ ترین

تازہ ترین

Leadership Change at Karachi Chamber of Commerce and Industry: Javed Baloch Resigns, Rehan Hanif Elected as New President
KCCI

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں اہم انتظامی تبدیلی عمل میں آگئی ہے، بزنس مین گروپ سے تعلق رکھنے والے جاوید بلوانی نے چیمبر کی صدارت سے باضابطہ طور پر استعفیٰ دے دیا، جسے ایگزیکٹو کمیٹی نے منظور کرلیا۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے متفقہ فیصلے کے تحت محمد ریحان حنیف کو نیا صدر منتخب کرلیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی محمد رضا کو سینئر نائب صدر جبکہ عارف لاکھانی کو نائب صدر کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ بزنس مین گروپ کے چیئرمین زبیر موتی والا نے سبکدوش ہونے والے عہدیداران کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جاوید بلوانی نے اپنی مدتِ صدارت کے دوران کاروباری برادری کے مفادات کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کیا۔

ان کی قیادت میں کراچی چیمبر نے توانائی نرخوں، ٹیکسیشن اور ڈاکیومنٹیشن کے مسائل پر حکومت کے سامنے مضبوط اور مربوط آواز بلند کی۔

زبیر موتی والا کے مطابق سبکدوش ہونے والی ٹیم نے صنعتی و تجارتی ایسوسی ایشنز کے درمیان بہتر ہم آہنگی پیدا کی، جس کے نتیجے میں مختلف کاروباری شعبوں کے درمیان تعاون میں نمایاں بہتری آئی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت دیانت داری، جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ کاروباری برادری کی خدمت کے مشن کو مزید آگے بڑھائے گی اور ملکی معیشت کے استحکام میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

Related Posts