پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے مقابلے میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دے دی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں قومی ٹیم نے 11 ٹیسٹ میچوں سے ناقابلِ شکست جنوبی افریقہ کی برتری کا سلسلہ توڑ دیا۔
میچ کا آغاز پاکستان کے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کے فیصلے سے ہوا، جس میں میزبان ٹیم نے 378 رنز بنائے۔ پاکستانی بلے بازوں نے بھرپور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو ایک مضبوط بنیاد فراہم کی۔
💥 Bowled him & 9th wicket gone! Shaheen Afridi swings it away and sends Subrayen’s stump flying 🎯#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/10f3VLNFRb
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 15, 2025
جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 269 رنز بنا کر مزاحمت کی، جس میں ٹونی دے زورزی نے شاندار سنچری اسکور کی اور اپنی ٹیم کو ابتدائی دباؤ سے نکالنے کی کوشش کی۔
دوسری اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن زیادہ دیر نہ ٹک سکی اور پوری ٹیم 167 رنز پر آؤٹ ہوگئی، جس کے بعد جنوبی افریقہ کو 277 رنز کا ہدف دیا گیا۔
تعاقب میں افریقی ٹیم ابتدا میں بہتر کھیل پیش کرتی نظر آئی، تاہم پاکستانی باؤلرز نے شاندار واپسی کرتے ہوئے حریف ٹیم کو 181 رنز پر ڈھیر کر دیا۔
میچ میں سب سے نمایاں کارکردگی اسپنر نعمان علی کی رہی، جنہوں نے مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کیں — 4 پہلی اننگز میں اور 6 دوسری اننگز میں۔ ان کے ساتھ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے بھی تباہ کن گیند بازی کا مظاہرہ کیا اور مخالف ٹیم کی بیٹنگ لائن کو بھرپور دباؤ میں رکھا۔
یہ کامیابی نہ صرف پاکستان کے لیے ایک یادگار فتح ہے بلکہ عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کے سلسلے میں ایک مضبوط آغاز بھی ثابت ہوئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








