لاہور: انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کی ادائیگیوں کی سالانہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پانچ بڑے پاور ہاؤسز کو ٹیکس فری ادائیگیاں دی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے حب پاور کو 16 فیصد صلاحیت پر 260 ارب روپے، اینگرو کو 54 فیصد صلاحیت پر 74 ارب روپے جبکہ لکی گروپ کو 28 فیصد صلاحیت پر 62 ارب روپے ادا کیے گئے۔
اسی طرح سیفائر کو 34 فیصد صلاحیت پر 34 ارب روپے دیئے گئے، میاں منشا کے پاور ہاؤسز کو 13 فیصد صلاحیت پر کام کیا گیا اور 25.6 بلین روپے ادا کئے گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ ان کمپنیوں کو سالانہ معاہدوں کے تحت ادائیگی کی جاتی ہے اور باقی کی ذمہ داری آڈٹ ڈیپارٹمنٹ پر عائد ہوتی ہے۔
وزارت توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کوئی بے ضابطگی ہوئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔
قبل ازیں سابق نگراں وزیر گوہر اعجاز نے بتایا تھا کہ حکومت آئی پی پیز کو دو کھرب روپے ادا کر رہی ہے جو ان کی استعداد کا 30 فیصد پیدا کر رہے ہیں۔
سابق وزیر نے کہا تھا کہ ہم نے ایک پٹیشن تیار کر لی ہے اور سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے فرانزک آڈٹ سے سب کچھ واضح ہو جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








