وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 3روزہ دورے پر اسپین پہنچ گئے۔

تازہ ترین

تازہ ترین

FM Qureshi arrives in Spain on three-day visit

میڈرڈ: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے ہسپانوی ہم منصب خوسے مانوئل الباریس کی خصوصی دعوت پر اسپین کے تین روزہ دورے پر پہنچ گئے۔

اسپین میں پاکستان کے سفیر شجاعت راٹھور اور اسپین کی وزارت خارجہ کے حکام نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ اپنے ہسپانوی ہم منصب سے ملاقات کے علاوہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دیگر وزراء اور ہسپانوی پارلیمنٹ کے اراکین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسپین میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط پل کا کام کرتی ہے۔ 2021 میں پاکستان اور اسپین نے سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ منائی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ رومانیہ اور اسپین دو طرفہ اور یورپی یونین کے تناظر میں پاکستان کے اہم شراکت دار ہیں۔ وزیر خارجہ کا دورہ ان دونوں دوست ممالک کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعاون کو مزید تقویت دے گا۔

وزیر خارجہ قریشی نے امید ظاہر کی کہ اس دورے سے پاکستان اور سپین کے درمیان موجودہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

مزید پڑھیں:پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کا تنازع سفارتی طریقے سے حل کیا جائے گا، شاہ محمود قریشی

اس سے قبل اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے رومانیہ کے وزیراعظم نکولائی سیوکا سے ملاقات کی اور دو طرفہ امور، افغانستان کی صورتحال اور بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاوزیراعظم آفس آمد پر رومانیہ کے چیف آف پروٹوکول نے استقبال کیا۔ وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور خوشگوار تعلقات پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے رومانیہ کے وزیر اعظم کو بتایا کہ پاکستان ان کے ملک کے ساتھ وسیع البنیاد اور نتیجہ خیز تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے اور دوطرفہ تعلقات کی موجودہ بہتری دونوں قیادتوں کے وژن کی عکاسی کرتی ہے۔

Related Posts