ایسا لگتا ہے جیسے میں ہواؤں اڑ رہا ہوں،اسکوئڈ گیم کیلئے گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے والے فنکار کا ردعمل

تازہ ترین

تازہ ترین

Squid Game actor reacts after winning Golden Globes award

نیٹ فلکس کی کورین سیریز اسکوئڈ گیم میں اپنے کردار کیلئے گولڈن گلوب ایوارڈ جینے والے اداکار کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے جیسے میں ہواؤں اڑ رہا ہوں۔

77 سالہ اسٹار نے اسکوئڈ گیم میں Oh II-nam کے کردار کے لیے جیتا۔ مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں ہوا میں تیر رہا ہوں۔

ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کیلئے اسکوئڈ گیم سب سے زیادہ آمدنی کا ذریعہ بن گئی، ایک محتاط اندازے کے مطابق سیریز پر لاگت 3 ارب 50 کروڑ روپے جبکہ آمدنی 1.5 ٹریلین روپے سے زائد ہوگی۔

اسکوئڈ گیم ریلیز کیے جانے کے پہلے 23 دنون میں 13 کروڑ 20 لاکھ افراد نے سیریز کو 2 منٹ کا اوسط وقت دیا جس سے برطانوی ڈرامے بریجٹن کا ریکارڈ ٹوٹ گیا جسے 28 روز میں 8 کروڑ 20 لاکھ صارفین نے دیکھا تھا۔

مزید پڑھیں:اسکوئڈ گیم سے ہیل باؤنڈ زیادہ مقبول، کیاخوفناک سیریز کا دوسرا سیزن آئیگا؟

جنوبی کوریا میں فلمائی گئی نیٹ فلکس سیریز اسکوئڈ گیم 9 قسطوں پر مشتمل ہے جس میں قرض میں ڈوبے لوگ بچوں جیسے کھیل کھیل کر بڑی رقم جیتنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن جو ہار جاتا ہے، اسے گولی مار کر قتل کردیا جاتا ہے۔

نیٹ فلکس سیریز دیکھتے ہی دیکھتے دنیا کی کامیاب ترین سیریز سمجھی جانے لگی ہے۔ نیٹ فلکس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسکوئڈ گیم دیکھنا شروع کرنے والے 89 فیصد لوگوں نے اس کی ایک سے زائد قسطیں دیکھ کر ہماری آمدنی میں اضافہ کیا۔

Related Posts