بھارت جعلی خبروں کا استعمال کرکے بے بنیاد الزامات عائد کر رہا ہے،ترجمان دفتر خارجہ

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارت جعلی خبروں کا استعمال کرکے بے بنیاد الزامات عائد کر رہا ہے،ترجمان دفتر خارجہ
بھارت جعلی خبروں کا استعمال کرکے بے بنیاد الزامات عائد کر رہا ہے،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: سردار مسعود خان کو امریکہ میں پاکستان کا سفیر مقرر کرنے کے فیصلے پر بھارتی میڈیا کی رپورٹس پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت جعلی خبروں کا استعمال کرکے بے بنیاد الزامات عائد کر رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہاکہ بھارتی رپورٹس پاکستان اور پاکستان کی نمائندگی کرنے والوں کو بدنام کرنے کی بھارتی ڈس انفارمیشن مہم کا ایک حصہ ہے۔

سفیر مسعود خان ایک انتہائی ماہر سفارت کار ہیں جن کا کثیرالجہتی اور دو طرفہ سفارت کاری میں 40 سال کا تجربہ ہے،مسعود خان کی تعیناتی کے لئے امریکہ میں ضروری کارروائی جاری ہے۔

دفترخارجہ نے واضح کیا ہے کہ سردار مسعود خان کی واشنگٹن میں پاکستان کے سفیر کے طورپرنامزدگی کا معاملہ امریکی انتظامیہ کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

دفترخارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے کہاکہ یہ جعلی خبروں کے ذریعے پاکستان اور پاکستان کی نمائندگی کرنے والوں کو بدنام کرنے کی بھارتی مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد سکینڈلز پرمبنی دعوے اور بے بنیاد الزامات لگانا ہے۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات، وزیر اعظم کی انتخابی مہم تیز کرنیکی ہدایت

ترجمان نے کہاکہ سردارمسعود خان انتہائی باصلاحیت سفارت کار ہیں اورانھیں کثیرجہتی اور دوطرفہ سفارت کاری کا چالیس سالہ تجربہ حاصل ہے۔

Related Posts